Friday, December 13, 2024
homeاہم خبریںجسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کابی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ۔عدالت کی...

جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کابی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ۔عدالت کی آزادی اور ساکھ پر سوالیہ نشان

کلکتہ ہائی کور ٹ میں بطور جج انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف سخت فیصلے کئے ہیں ۔۔عدالت اور میڈیا میں جاکر انہوں نے ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی۔ایسے میںقبل از وقت ریٹائرڈ منٹ اور پھر سیاست میں شامل ہونے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لازمی ہیں

انصاف نیوز آن لائن

25 جنوری کو مغربی بنگال کے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نےچونکادینے والا دعویٰ کیا تھا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کےجج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے جلد ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے اور لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔ اس وقت کشور دتہ کے اس دعویٰ کو سیاسی بیان سمجھا گیا تھا کیوں کہ ہائی کورٹ میں بطور جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کئی ایسے فیصلے کئے ہیں جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو سیاسی نقصانات ہوئے ۔اس کے علاوہ وہ عدالت کے باہر جاکر ابھیشیک بنرجی کی تنقید کرتے رہے ہیں ۔

مگر دتہ کی پیشین گوئی منگل کو سچ ثابت ہوئی۔انہوں نے جج کے عہدے سے استعفیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ اتوار کو انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عدلیہ چھوڑنے اور انتخابی سیاست میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔وہ اگست میں عدالت سے ریٹائر ہونے والے تھے۔ بنچ میں ان کی میعاد مئی 2018 میں شروع ہوئی تھی۔

کسی موجودہ جج کا سیاست میں شامل ہونے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنا غیر معمولی بات ہے، اس کی مثال نہیں ملتی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق، جس طرح سے گنگوپادھیائے نے سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے کہ اس سے عدلیہ کی آزادی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں، گنگوپادھیائے نے اپنی بے باکی اور ججوں کے عوامی طرز عمل سے متعلق اصولوں کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے کی وجہ سے شہرت اور بدنامی دونوں حاصل کی تھی۔

جنوری میں اپنے ایک حکم میںہائی کورٹ کے ایک اور جج سومن سین کے خلاف سیاسی تعصب اور بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے، اور ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں اور ابھیشیک کے خلاف کوئی مخالفانہ حکم جاری نہیں کرنے کے لیے عدالت کے ایک اور جج کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کواس معاملے میں دو دن بعد مداخلت کرنی پڑی، گنگوپادھیائے کے سامنے کیس کی تمام کارروائیوں پر روک لگاتے ہوئےسپریم کورٹ نے تمام معاملات کو
اپنی عدالت میں منتقل کردیا۔

۔25 جنوری کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک معاملے کی سماعت کے دوران ان کی اور ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ کے ساتھ گرما گرم بحث ہوگئی۔ ابھیجیت گنگو پادھیائے نے سخت تبصرے کئے ۔اس کے بعد ہائی کورٹ کے کچھ وکلاء نے عدالت کے چیف جسٹس کو گنگوپادھیائے کے ’ایڈوکیٹ جنرل کے بارے میں انتہائی غیر مہذب، توہین آمیز اور ہتک آمیز تبصروںکے بارے میں خط لکھ کر گنگوپادھیائے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔تقریباً دو ہفتے بعد، گنگوپادھیائے نے کھلی عدالت میں دتہ سے اپنے تبصروں کے لیے معذرت کی۔
گزشتہ سال قبل ایک بنگالی نیوز چینل کو ایک اور انٹرویو میں،انہوں نے ابھیشیک بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جب کہ ابھیشیک بنرجی کے خلاف وہ کئی معاملات کی سماعت کررہے تھے۔

عام طور پر عدالت میں زیر غور معاملات کی جج کھلے عام تبصرہ نہیں کرتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا کہ وہ اس معاملے کو دوسرے جج کو سونپ دیں۔سپریم کورٹ نے اس وقت کہا تھا کہ ججوں کو زیر التواء معاملات سے متعلق میڈیامیں انٹرویو نہیں دینا چاہیے۔

جوابی کارروائی میں جسٹس گنگوپادھیائے نے سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے انٹرویو کا وہ ٹرانسکرپٹ حوالے کریں جو سپریم کورٹ کو دستیاب کرایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس حکم کو روک دیا۔

اس سال کے شروع میں ابھیشیک بنرجی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست کی ان کے مقدمات جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت سے دوسری جگہ منتقل کردیا جائے۔دسمبر میں گنگوپادھیائے نے اپنی عدالت میں توہین کے الزام میں ایک وکیل کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ اس کے جواب میں کلکتہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنی عدالت سے تمام عدالتی کام واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ گنگوپادھیائے نے ایسوسی ایشن کے چیمبرکا دورہ کرنے اور اس کے ممبروں کو ہڑتال ختم کرنے کے لئے راضی کرنے کے بعد یہ تعطل ختم ہوا۔

2022 میں، گنگوپادھیائے نے صحافیوں کو ہدایت کی تھی کہ ان کی عدالت میں ایک کیس سے متعلق کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کریں اس کے نتیجے میں وکلاء کے ساتھ سخت تبادلہ ہوا، جنہوں نے اس بنیاد پر اعتراض کیا کہ ایسا کرنے سے عدالت ایک بازار میں تبدیل ہو جائے گا۔ ویڈیو کانفرنسنگ پر سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ پر پابندی ہے۔

جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے سے قبل بھی کئی ججوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تاہم وہ جس انداز میں سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے وہ اپنے آپ میں بے مثال ہیں۔انہوں نے ججز کے عہدہ سے استعفیٰ دینے سے قبل انٹرویو میں سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور اس کا سہرا ایک سیاسی جماعت کودیا۔بنگال کی حکمراں جماعت کے خلاف عدالت کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ تنقید کرتے رہے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ جج رہتے ہوئے بی جے پی کے رابطے میں تھے۔

قانونی اسکالر اور مصنف سیف محمود،جو سپریم کورٹ میں پریکٹس کرتے ہیںاس پیش رفت پر کہتے ہیں کہ ’یہ یقین کرنا بے وقوفی ہوگی کہ ایک جج جو اب کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو گیا ہے وہ جج رہتے ہوئے اس سیاسی جماعت کے حق میں براہ راست یا بالواسطہ احکامات جاری نہیں کئے ہوں گےاور وہ غیر جانبدار رہا ہوگا۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کہتے ہیں کہ یہ گنگوپادھیائے کا ’’سب سے زیادہ نامناسب قدم ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک موجودہ جج کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔ ان کے بیانات سے ترنمول کانگریس کے خلاف تعصب کا تاثر پیدا ہوتا ہے‘‘۔

سیف محمود کہتے ہیں کہ ’عدلیہ کی ساکھ انصاف اور غیر جانبداری کے عوامی تاثر پر منحصر ہے۔”سیاسی جماعت کے ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعد کی وابستگی جج کے حقیقی ارادوں سے قطع نظر تعصب کا ایک مضبوط تاثر پیداہوتا ہے۔

کاٹجو نے زور دے کر کہا کہ ججوں کو مکمل طور پر غیر جانبدار ہونا چاہیے بلکہ انہیںاس بات کو یقینا بنانی چاہیے کہ وہ ایسا دکھائی بھی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ حالیہ ماضی میں بہت سے دوسرے ججوں کی یاد دلاتا ہے جو سیاسی جھکاؤ رکھتے تھے اور انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری تقرریاں دی گئیں۔اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ آزاد نہیں ہے۔ان کے بقول اب گنگوپادھیائے کے فیصلوں پر اعتراضات لگائے جائیں گے۔

تاہم کلکتہ میں مقیم وکیل اور کلکتہ لاء جرنل کے جوائنٹ ایڈیٹر امتیاز اختر نے اس سے اتفاق نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ’’گنگوپادھیائے کے احکامات کو ہر کیس کے حقائق اور حالات کی روشنی میں پرکھنا چاہیے۔‘‘ ایک جج کے طور پر، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ شاندار رہے ہیں۔ ان کے احکامات قانون اور حقائق پر مبنی تھے نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے جھکاؤ پر۔اختر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جج ہمارے معاشرے کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے لیکن انفرادی جج لالچ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کیا ججوں کو انتخابی سیاست سے روکنا چاہیے؟
کاٹجو نے جج کے عدالتی عہدہ چھوڑنے اور سیاست میں آنے یا کسی دوسری سرکاری تقرری کو قبول کرنے کے درمیان ٹھنڈے وقت کی وکالت کی۔ ایک جج کھیل میں ریفری کی طرح ہوتا ہے۔ وہ اس میں شامل نہیں ہو سکتے،‘‘ ۔”

محمود کے مطابق، ’’آئین اور عدلیہ کی آزادی کو برقرار رکھنا ججوں کی زندگی بھر کی ذمہ داری ہے‘‘۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کے الیکشن لڑنے پر مکمل پابندی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی سیاسی وابستگی، خاص طور پر ایک ایسی جماعت کے ساتھ جو اس جج کے فیصلوں سے متاثر ہوئی ہے، تعصب کا تاثر پیدا کرکے عدلیہ کی آزادی پر صریحاً رکاوٹ ڈالتی ہے۔
دوسری جانب اختر نے کہا کہ ججز کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں اچھے ججوں کی شمولیت سے قانون سازی کے عمل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین