Sunday, November 3, 2024
homeہندوستانچھتس گڑھ میں مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کیلئے حلف برداری کی تقریب۔۔۔۔پولس...

چھتس گڑھ میں مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کیلئے حلف برداری کی تقریب۔۔۔۔پولس نے جانچ کرنے کی ہدایت دی

رائے پور(فرحانہ فردوس)
چھتس گڑھ میں ہندو گروپ کے ذریعہ مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ کرنے کیلئے حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ پولیس نے جمعہ کو ایک ویڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔حلف کی تقریب منعقد کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا میں وائر ل ہونے والے ویڈیو میں مبینہ طور پر سرگوجا ضلع کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کو مسلم دکانداروں کا بائیکاٹ کرنے اور مسلمانوں کے ساتھ تجارتی لین دین کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
حلف میں کہا جارہا ہے
”آج سے، ہم ہندو عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی زمین نہیں بیچیں گے اور نہ ہی اسے مسلمانوں کو لیز پر دیں گے،ہم ہندو مسلمانوں کے یہاں مزدوری نہیں کریں گے اور نہ مسلمانوں کے کام آئیں گے
ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق، پولیس نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جنہوں نے گاؤں میں جا کر رہائشیوں کو مسلم مخالف عہد لینے کے لیے جمع کیا۔سرگوجا کلکٹر سنجیو جھا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ یہ ویڈیو خطے میں حالیہ فرقہ وارانہ تصادم کے بعد منظر عام پر آئی، جس میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک شکلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اس واقعہ کا فائدہ اٹھایا اور کنڈی کلا کے گاؤں والوں کو مسلمانوں کے خلاف حلف لینے پر اکسایا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین