Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںوزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے لیڈران مسلسل مثالی...

وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے لیڈران مسلسل مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔۔الیکشن کمیشن خاموش: انتخابات کی نگرانی کرنے والے پینل کی رپورٹ

کلکتہ : انصاف نیوز آن لائن ؍(سب رنگ انڈیا کی رپورٹ سے ماخذ)

انتخابات کی نگرانی کے لیے قائم آزاد پینل (آئی پی ایم ای) 2024 نے،انتخابات کے اپنے ساتویں ہفتے کی نگرانی رپورٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران کے ذریعہ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی کوششوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) ووٹنگ کے اصل اعداد و شمار جاری کرنے میں ناکامی سمیت ضابطہ اخلاق کو نافذ اور قوانین پر عمل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی مذہبی پولرائزیشن کی مسلسل کوشش کررہی ہیں ۔بی جے پی کے دیگر لیڈران بھی مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کی جانچ نہیں کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ، گجرات، اتر پردیش اور دیگر سمیت ملک کے کئی حصوں میں رائے دہندگان کے حق رائے دہی کو دبانا ہندوستان میں ہونے والے 18ویں عام انتخابات کا ایک چونکا دینے والا پہلو ہے۔

2024 کے عام انتخابات کی غیر جانبداری پر ہفتہ وار کیٹلاگ کی ساتویں رپورٹ میں خداشات ظاہر کیے گئے ہیں ۔ انتخابات 2024 کی نگرانی کے لیے آزاد پینل کے طور پر، وہ 2024 GE کے عمل کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ہمارے نتائج شائع کرتے رہے ہیں۔ بلیٹن کا مقصد ابھرتی ہوئی تشویشات کو براہ راست الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے سامنے اٹھانا ہے، اس امید کے ساتھ کہ ان پر تیزی سے توجہ دی جائے گی اور خدشات کودور کی جائے گی۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

1 ۔ ووٹ کیلئے مذہبی پولرائزیشن کی کوشش

ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ مانگنے کے لیے مذہبی اپیلوں کا سہارا لینے کا رجحان بلا روک ٹوک جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) اس پر روک لگانےمیں ناکام ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی تقاریر میں متعدد بار فرقہ وارانہ ریمارکس دیے ہیں، جس میں پوری مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اپنی انتخابی تقریروں میں وزیر اعظم مودی پاکستان کے نام جھوٹے الزامات مسلمانوں اور کانگریس پر لگاتے رہے ہیں۔

درج فہرست ذاتوں (SCs)، درج فہرست قبائل (STs) اور دیگر پسماندہ طبقات (OBCs) کو ریزرویشن کو لے کربھی انہوں نے گمراہ کن بیانات دئیے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں رام راجیہ یا پھر ووٹ جہاد کے درمیان فیصلہ کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے پاس متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود
ای سی آئی نے ان کے خلاف عوامی نمائندگی (آر پی اے) ایکٹ اور ماڈل کوڈ کنڈکٹ (ایم سی سی) کے تحت کارروائی نہیں کی ۔

کرناٹک بی جے پی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے مسلمانوں کوشیطان ثابت کرنے کیلئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس کی وجہ سے سے حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے ECI کے پاس کئی شکایات درج کی جا رہی ہیں، RPA ایکٹ اور MCC کے تحت، بی جے پی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے، ECI نے X ہینڈل کو لکھا ہے کہ بی جے پی کے ایکس ہینڈل پر موجود ویڈیو کو ہٹائیں ڈیلیٹ کردیں ۔

بی جے پی کے ممبڈیر پارلیمنٹ (ایم پی) اروند دھرم پوری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک نفرت انگیز ویڈیو شیئر کی، جس میں مسلمانوں کی تذلیل کی گئی اور اس الزام کو دہرایا گیا کہ کانگریس موجودہ ریزیرویشن کو ختم کرکے مسلمانوں کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔بی جے پی کی ممبر پارلیمنڈ نونیت رانا نے ایک انتخابی ریلی میں مذہبی نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں انہیں جے شری رام کہنا چاہیے اور باقی لوگ پاکستان جا سکتے ہیں، اور بھگوان رام کے نام پرووٹ دینے کی اپیل کی۔

سماج وادی پارٹی کی ماریہ عالم نے اتر پردیش میں ایک انتخابی تقریر میں مسلمانوں سے ’’ووٹ جہاد‘‘ کے ذریعے موجودہ حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

2۔۔ انتخابی مہم میں غلط معلومات کو پھیلانا

وزیر اعظم مودی نے بار بار یہ الزام عائد کیا کہ کانگریس خالصتاً مذہبی بنیادوں پر ریزرویشن دینا چاہتی ہے، کئی بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر 55 فیصد وراثتی ٹیکس لگانا چاہتی ہے، جب کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں اس قسم کا کچھ بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے تحفظات کو ختم کر دے گی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔جب کہ ان کے وکیل نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی ویڈیوریونت ریڈی نے درج نہیں کیا۔

3۔ شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش

سورت اور اندور سے ان رپورٹوں کے بعد جہاں اپوزیشن امیدواروں کو مسترد یا دستبردار کر دیا گیا تھا، گاندھی نگر کے اپوزیشن امیدواروں نے جہاں سے امیت شاہ بی جے پی سے مقابلہ کر رہے ہیں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے مقامی سیاست دانوں کی طرف سے دھمکانے اور دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے اور ریاست اندور سے بھی اسی طرح کے دباؤ کی اطلاع ملی ہے۔ مدھیہ پردیش میں حکمران جماعت کی طرف سے اس طرح کا دباؤ، اگر درست ہے، تو جمہوری انتخابات کے عمل کو نقصان پہنچاتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 700 ماہی گیروں کے نام، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، جن کے گھر گزشتہ سال گجرات کے گانڈوی اور نوادرا گاؤں میں مسمار کیے گئے تھے، ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں، اس طرح وہ حق رائے دہی سے محروم ہو گئے ہیں۔

4. ای سی آئی کی طرف سے ووٹر ٹرن آؤٹ ڈیٹا کے اجراء پر سوالات

جیسا کہ گزشتہ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی تھی الیشن کمیشن نے ووٹنگ کے پہلے دو مرحلوں کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ ڈیٹا جاری کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی۔اپوزیشن لیڈران ،سابق چیف الیکشن کمشنر، اور سول سوسائٹی نے اس تاخیر پر سوالات اٹھائے ہیں ۔اس کے علاوہ فی حلقہ پولنگ ووٹوں سے متعلق کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا۔ ای سی آئی نے ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔ اس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر شکوک پیدا ہوتے ہیں، جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے ضروری ہے۔

5۔ سول سوسائٹی کو غیر ملکی انتخابی مبصرین کے ساتھ بات چیت سے روکا گیا

الیکشن کمیشن نے سول سوسائٹی کے اراکین اور گروپوں کو غیر ملکی انتخابی انتظامی اداروں / سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔کمیشن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی بھی گئی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔کچھ عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بی جے پی دیگر ممالک کی سیاسی جماعتوں کو مدعو کر رہی ہیں کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا مشاہدہ کریں ۔

ای سی آئی نے 7 مئی 2024 کے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ تیسری مرحلےکے دوران، 23 ممالک کے 75 بین الاقوامی مندوبین نے 6 ریاستوں میں بہت سے پوالنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا تاکہ انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ای سی آئی جن مندوبین کی اطلاع دی ہے کہ یہ وہی ہیں جنہیں بی جے پی نے مدعوکیا تھا۔ اگر ایسا ہے تو یہ بذات خود ایک مسئلہ ہے۔ مزید بات یہ ہے کہ ملکی انتخابات کی نگرانی کرنے والے گروپ کو غیر ملکی مبصرین سے ملاقات اور اپنی بات ان کے سامنے رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔یہ شفافیت اور انتخابی غیر جانبداری کے لیے اچھا نہیں ہے۔
بھارتی انتخابات کی نگرانی کے لیے آزاد پینل 2024 کی رپورٹس یہاں پڑھی جا سکتی ہیں:
https://indiaelectionmonitor.org/
بشکریہ: سب رنگ انڈیا

متعلقہ خبریں

تازہ ترین