Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںابھیشیک بنرجی سی اے اے کے سوال پر آر ایس ایس کی...

ابھیشیک بنرجی سی اے اے کے سوال پر آر ایس ایس کی ہمنوائی کررہے ہیں

مغربی بنگال کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سخت تنقید ۔خود کو بچانے کیلئے اس طرح کے بیانا ت دے رہے ہیں

کلکتہ : انصاف نیوز آن لائن

شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر ابھیشیک بنرجی کے بیان پرمغربی بنگال کی سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموںنے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسیوں سے بچنے کیلئے ابھیشیک بنرجی ایک ایسے قانون کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے جو آئین اور ملک کے سیکولر کردار کے منافی ہیں ۔

کلکتہ پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سماجی کارکن امیتابھ چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے گزشتہ دنوں بن گائوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ اگر این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور تمام لوگوں کو شہریت دی جاتی ہے تو ترنمول کانگریس اس کی حمایت کرے یا نہ کریں مگر میں اس کی حمایت کریں ۔چکرورتی نے سوال کیا کہ آخر اس کے پیچھے منشا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل یہ بیان شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این آر پی کی مخالفت کرنے والے سول سوسائٹی کی تنظیموں اور اداروں کی توہین ہے۔کیوں کہ ترنمول کانگریس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی حمایت نہیں کریں گے ۔اس کے باوجود اگر ابھیشیک بنرجی الگ موقف اختیار کرتے ہیں تو معاملہ سیدھا نہیں ہے۔دراصل بنرجی حود کو جانچ ایجنسیوں سے بچانے کیے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہمنوائی کررہے ہیں ۔

سینٹ زیو رس کالج کے پروفیسر ربیع الاسلام نے واضح لفظوں میں کہا کہ ابھیشیک بنرجی جانتےہیں کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق جو بیان دیا ہے اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ شانتانو ٹھاکر وہ لیڈر ہیں جنہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی خاطر بی جے پی چھوڑنے کو تیار ہوگئے تھے ۔اس لئے انہوں نے جو کچھ کہا ہے اس سے شانتانو ٹھاکر جو بی جے پی کے امیدوار ہیں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔اس کے باوجود ابھیشیک بنرجی کھلے عام شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ شانتانو ٹھاکر کامیاب ہو۔اور آر ایس ایس ان سے خوش ہوں۔

سماجی کارکن ناصر احمد ابھیشیک بنرجی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس اور ان کی حمایت کرنے والوں کو سامنے آکر اس پر وضاحت کرنی چاہیے۔کیوںکہ ممتا بنرجی بار بار یہ اعلان کرچکی ہیں کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت نہیں کریں گی مگر سوال یہ ہے کہ ابھیشیک بنرجی جو ان کے سیاسی وارث ہیں اور ترنمول کانگریس میں وہ دوسری پوزیشن میں ہیں ۔اس کے باوجود اگر وہ اس طرح کے بیان دے رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ترنمول کانگریس دوہری کشتی میں سوار ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ پر ترنمول کانگریس نے وضاحت نہیں کی توسیکولر ووٹرس پر اس نظر ثانی کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین