نئی دہلی: انصاف نیوز آن لائن
سپریم کورٹ نے تبدیلی مذہب کی وجہ سے بھارت کی ڈیموگرافی تبدیل ہونے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے متنازع تبصرے کو خارج کرتے ہوئےمتنازعہ ریمارکس کے استعمال یا حوالہ پر پابندی لگا دی ہے۔الہ آبادی ہائی کورٹ کے جج نے کہا تھا کہ اگر عیسائیت قبول کرنے کی اجازت دی گئی تو ملک کی اکثریتی آبادی، یعنی ہندو، اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔
چیف جسٹس ڈی وائی کی بنچ نے چندرچوڑ اور جسٹس منوج مشرا نے 27 ستمبر کو ہائی کورٹ کے جج کے تبصرے کے خلاف ہدایت دیتے ہوئے اتر پردیش کے ہمیر پور میں کئی افراد کو غیر قانونی طور پر عیسائی بنانے کے الزام میں ایک شخص کو ضمانت دی تھی۔
یکم جولائی کو ملزم کیلاش کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے، الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس روہت رنجن اگروال نے کہا تھاکہ اگر اس عمل کو چلنے دیا جاتا ہے، تو اس ملک کی اکثریتی آبادی ایک دن اقلیت میں ہو جائے گی۔ اور ایسی مذہبی جماعت کو فوری طور پر روک دیا جائے جہاں تبدیلی مذہب اور ہندوستان کے شہری کا مذہب تبدیل ہو رہا ہو۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج اگروال نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے آئین کے آرٹیکل 25 کے آئینی مینڈیٹ کے خلاف ہے جو مذہب کی تبدیلی کی سہولت فراہم نہیں کرتا ہے، یہ صرف ضمیر کی آزادی اور آزادانہ پیشہ، مذہب کے عمل اور تبلیغ کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ اس عدالت میں کئی ایسے معاملات سامنے آئے ہیں کہ ایس ٹی اور ایس سی ذاتوں اور معاشی طور پر غریب افراد سمیت دیگر ذاتوں سے وابستہ افراد کو عیسائی بنانے کی غیر قانونی سرگرمی پوری ریاست اتر پردیش میں تیز رفتاری سے کی جا رہی ہے۔‘‘
بعد میں جسٹس اگروال کےجارحانہ ریمارکس کا اس مہینے کے شروع میں لکھنؤ کی این آئی اےاور اے ٹی ایس عدالت نے حوالہ دیتے ہوئےاجتماعی تبدیلی مذہب کے معاملے میں 16 افراد کو مجرم قرار دیا تھا اور ان میں سے 12 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔این آئی اے اوراے ٹی ایس عدالت کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے کیلاش کیس میں جسٹس اگروال کے مشاہدات کا استعمال کرتے ہوئےملک کے ’’آبادیاتی توازن ‘‘ پر غیر قانونی تبدیلی کے خوفناک کے نتائج کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ججج ریمارکس اور تبصرے کو کسی دوسرے معاملے میں حوالہ نہیں دیا جائے گا
ہائی کورٹ سے اپنی ضمانت مسترد کیے جانے کو چیلنج کرتے ہوئے، ملزم کیلاش نے سپریم کورٹ سے درخواست دی تھی کہ جسٹس اگروال کی طرف سے یکم جولائی کو دیے گئے عمومی مشاہدات کو خارج کر دیا جائے۔کیلاش نے سپریم کورٹ میں عرض کیا کہ جسٹس اگروال کے ریمارکس نچلی عدالتوں میں انصاف کی انتظامیہ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
کیلاش نے مزید استدلال کیا کہ ہائی کورٹ کے جج کے ایک مخصوص مذہبی برادری کے خلاف بڑے بڑے الزامات غیر ضروری اور نامناسب تھےاور یہ ممکنہ طور پر عدالتی کارروائی کو متاثر کر سکتے ہیں اور عدلیہ کی غیر جانبداری پر عوام کے اعتماد کو ختم کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کیلاش کو ضمانت دے دی۔ ان کی طرف سے دائر خصوصی چھٹی کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ اور جسٹس مشرا کی بنچ نے نوٹ کیاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے عمومی تبصرےکا موجودہ کیس کے حقائق سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس لیے اس تبصرے کو کسی دوسرے مقدمے میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔
کیلاش مئی 2023 سے جیل میں تھے ۔اس کے خلاف پر اتر پردیش پرہیبیشن آف غیر قانونی تبدیلی مذہب ایکٹ 2021 کی دفعہ 3 اور 5(1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیلاش پر ایک ذہنی طور پر بیمار شخص کو لے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر عیسائی بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کا علاج کرانے کی آڑ میں دہلی میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرائی گئی تھی۔
غیر قانونی تبدیلی مذہب کے مبینہ واقعے کے پانچ ماہ بعدیہ ایف آئی آر مئی 2023 میں مبینہ متاثرہ رام پھل کی بہن رام کلی پرجاپتی نے درج کروائی تھی۔
اپنے دفاع میں کیلاش نے کہا کہ رام کلی نے اپنے گمشدہ بھائی کو تلاش کرنے کے لیے ان سے مدد مانگی تھی۔اس کے بعد اس نے کافی وقت تک اس کی مدد کی۔ لیکن جب رام پھل کو تلاش کرنے کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئیں تو کیلاش نے مزید رام کلی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔
کیلاش نے عدالت عظمیٰ میں اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ اس انکار نے رام کلی میں ’’انتقام کا جذبہ پیدا کیا‘‘۔اور اس نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔