Monday, October 7, 2024
homeاہم خبریںیوپی تبدیلی مذہب کیس: لکھنو کی عدالت نے مولانا کلیم صدیقی، ...

یوپی تبدیلی مذہب کیس: لکھنو کی عدالت نے مولانا کلیم صدیقی، مولانا عمر گوتم سمیت 14 افراد کو مجرم قرار دیا

انصاف نیوز آن لائن :
لکھنوکی سیشن عدالت نے تبدیلی مذہب معاملے میں معروف اسلامی مبلغ مولانا کلیم الدین صدیقی، مولانا عمر گوتم اور دیگر ایک درجن افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔این آئی اے-اے ٹی ایس کورٹ کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے دفعہ 417، 120 بی، 153 بی، 295 اے، 121 اے، اور 123 کے ساتھ ساتھ تبدیلی مذہب مخالف قانون سیکشن 3، 4 اور 5 شامل کے تحت انہیں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت بدھ کو سزا کا اعلان کرے گی۔ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ عمر قید یا کم از کم دس سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

چوں کہ اس معاملے میں ملک کے معروف ترین اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو سزا سنائی گئی ہے اس لئے یہ کافی اہمیت کا حال مل بن گیا ہے۔مولانا کلیم صدیقی، ایک معروف شخصیت جو مظفر نگر میں شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلاتے ہیں اور گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں،۔ مولانا کلیم صدیقی کو ستمبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے انہیں تین افراد سمیت گرفتار کیا تھا۔

اے ٹی ایس نے الزام لگایا تھا کہ مولانا صدیقی مذہب تبدیل کرنے اور مذہب تبدیل کرانے کے لیے بیرونی ممالک سے فنڈ حاصل کرنے میں ملوث تھے۔ وہ اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والا پہلا شخص نہیں ہیں۔ اسی طرح کے الزامات کے تحت عمر گوتم اور مفتی قاضی سمیت دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک ملزم،ادریس قریشی، اپنی سزا میں تاخیر کرتے ہوئے، ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم مولانا گوتم اور مولانا صدیقی سمیت باقی 14 کو عدالت کے فیصلے کے بعد حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔

اس کیس سے واقف ایک قانونی ماہر نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کو سنگین الزامات کے تحت قصوروار پایا ہے اس کی وجہ سے سخت سزا ہو سکتی ہے۔ سزا سنائے جانے سے قبل استغاثہ اور دفاع دونوں سے اپنے حتمی دلائل پیش کرنے کی توقع ہے۔

اس کیس نے خاص طور پر ہندوستان میں مذہبی تبدیلیوں کے تناظر میں اہم بحث اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ جیسے جیسے قانونی کارروائی آگے بڑھے گی، سب کی نظریں کمرہ عدالت پر ہوں گی، اس متنازعہ معاملے پر حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین