سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔
انہوں نے باور کرایا کہ آج کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔
الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی۔ البتہ پیر کے روز رؤیت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے۔
جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے مؤرخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا