Tuesday, October 22, 2024
homeاہم خبریںسعودی عرب میں منگل سے روزہ ہونے کا امکان

سعودی عرب میں منگل سے روزہ ہونے کا امکان

سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ آج کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔

الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی۔ البتہ پیر کے روز رؤیت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے۔

جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے مؤرخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا

متعلقہ خبریں

تازہ ترین