Sunday, September 8, 2024
homeاہم خبریںیوپی کے روہنگیا کیمپوں میں خوف وہراس،’ہم جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔74افراد...

یوپی کے روہنگیا کیمپوں میں خوف وہراس،’ہم جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔74افراد گرفتار

انتظامیہ کا دعویٰ غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی جارہی ہے

ظفر آفاق

اترپردیش کے متھرا ضلع کے علاپور گائوں میں روہنگیاکیمپ میں مقیم48 سالہ رابعہ خاتون سوموار کو فجر کی نماز سے جیسے فارغ ہوئیں پولس اس کے کمرے میں داخل ہوگئی اس کے 54سالہ شوہرکلو میاں سے متعلق پوچھ تاچھ کرنے لگی۔خاتون نے جیسے ہی اشارہ سے بتایا کہ وہ سورہے ہیں تو پولس نےڈنڈے سے دھکا دیا اور جھونپڑی سے باہر نکال دیا۔
اس طرح کے مناظر کیمپ کے دوسرے جھونپڑیوں میں بھی چل رہے تھے۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ،ان کی بہو اور پوتے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کوبسوں میں ڈال کر پولس لے گی۔ خاتون نے بتایا کہ گرفتار کئے گئےافراد میںایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپہ اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی طرف سے ریاست میں’’غیر قانونی طور پر‘‘مقیم روہنگیاوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔ متھرا، علی گڑھ، غازی آباد، ہاپوڑ، میرٹھ اور سہارنپور کے اضلاع میں پناہ گزین کیمپوں پر چھاپے مار کر پیر کے روز 74 روہنگیائوں کو گرفتار کیا گیاہے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں سے دس نابالغ تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپہ ریاستی حکومت اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر مارا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ روہنگیا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے بعد ریاست میں آباد ہو رہے ہیں۔

اتر پردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے پرسنل اسسٹنٹ نے چھاپہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کے خلاف معمول کی مشق کا حصہ تھے۔
روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت ہے جو فوج کے شدید ظلم و ستم کا سامنا کرتے ہوئے میانمار سے فرار ہو گئے ہیں۔ دہلی میں روہنگیا ہیومن رائٹس انیشیٹو نے کہا کہ کمیونٹی کے تقریباً 18ہزار افراد ہندوستان میں رہتے ہیں۔

تاہم بھارت میں پناہ گزین کی قانونی اجازت نہیںہے۔ 1951 کے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کنونشن کا بھارت کا حصہ نہیں ہے۔اس کنونشن پر دستخط کرنے والے ممالک لازمی ہے کہ وہ مہاجرین کے حقوق کو تسلیم کریں اور انہیں تحفظات فراہم کریں ۔یہی وجہ ہے کہ بھارت میں روہنگیائی شہریوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔

اگرچہ پولیس نے کہا کہ 74 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن روہنگیا ہیومن رائٹس انیشی ایٹو نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 200 پناہ گزینوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ تمام گرفتاریاں من مانی” اور “غیر قانونی‘‘ ہے۔

گروپ نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے پاس اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ موجود ہیں، جو کہ “ان کی حیثیت کو تحفظ اور امداد کے مستحق افراد کے طور پر ظاہر کرتے ہیں”

ہریانہ کے فرید آباد میں ایک کیمپ میں رہنے والے ایک روہنگیا محمد اسماعیل نے بتایا کہ اتر پردیش کے غازی آباد میں چھ خاندانوں کے کیمپ سے ایک خاتون سمیت چار پناہ گزینوں کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں اس کے سسرال والے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں نے پوری کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اسماعیل نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ ہم سب کے بعد آئیں گے۔

خاتون نے کہا کہ پولیس نے متھرا میں اس کے کیمپ سے تقریباً 50 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام پر 50 روہنگیا خاندان ہیں۔

متھرا کیمپ میں پناہ گزین 32 سالہ ساجدہ نے بتایا کہ اس کا شوہر محب اللہ چھاپے میں حراست میں لیے گئے افراد میں شامل تھا۔ اس نے کہا کہ پولیس نے اسے بھی گاڑی میں بٹھایا لیکن اس نے احتجاج کیا کہ وہ اس وقت تک نہیں جائے گی جب تک کہ وہ اسے اس کے پانچ سالہ بچے کو بھی ساتھ نہ لے جانے دیں۔ اس کے بعد پولیس نے اسے بس سے نیچے اتار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے پوچھا کہ وہ مہاجرین کو کیوں حراست میں لے رہے ہیں لیکن انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور ہمیں لاٹھیوں سے مارا۔

20 سالہ علی حسین، جو چھاپے کے وقت کیمپ میں نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہا ہے نے کہا کہ پیچھے رہ جانے والے اس خوف میں جی رہے ہیں کہ انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔ “ہم کیمپ سے بھاگ گئے ہیں اور جنگل میں چھپ گئے ہیں۔

روہنگیا ہیومن رائٹس انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر صابر کیاو من نےانتظامیہ پرزور دیا کہ’’حراست میں لیے گئے افراد کی حفاظت اور وقار کا تحفظ کریں‘‘۔یہ افراد نسل کشی سے زندہ بچ جانے والوں شامل ہیں انہوں نے کہا۔ “وہ یہاں بین الاقوامی قوانین اور ہندوستان کے آئین کے تحت تحفظ کی تلاش میں آئے ہیتں۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔ وہ مجرم نہیں ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ من مانی حراستوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کی وکالت کرے۔

جنوبی ایشیائی انسانی حقوق کے دستاویزی مرکز کے روی نائر نے مزید کہا کہ یہ مہاجرین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ہر بین الاقوامی اصول اور معیار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کی قانونی طور پر ادنیٰ سے لے کر اعلیٰ ترین عدالت تک مخالفت کی جائے گی۔

پناہ گزینوں نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کے ساتھ مداخلت کریں تاکہ حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کیا جا سکے۔

مارچ 2021 میںپولس انتظامیہ نے جموں میں 200 سے زیادہ روہنگیا کو حراست میں لیا اور انہیں ہیرا نگر جیل میں ڈال دیا، یہ دعویٰ کیا کہ انہیں واپس میانمار بھیجا جائے گا۔ سوائے ایک خاتون کے جسے اس کے آبائی ملک بھیج دیا گیا تھا، یہ سب دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

بشکریہ اسکرول ڈاٹ ان

متعلقہ خبریں

تازہ ترین