Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںاسرائیل کو ایرانی ڈرونز گرانا مہنگا پڑگیا، 1.5کھرب 35ارب روپے...

اسرائیل کو ایرانی ڈرونز گرانا مہنگا پڑگیا، 1.5کھرب 35ارب روپے خرچ کرنے پڑے

انصاف نیوز آن لائن :ایجنسی
اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ رات ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے۔ وہ بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں آئے۔

عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا۔
اسرائیل کو ایک ارب 35کروڑ ڈالر یعنی1.5کھرب 35ارب ہندوستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑے

“اسٹریٹجک کامیابی”
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو اعلان کیا اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کو “ناکام” کر دیا ہے اور 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ “ایرانی حملے جیسا کہ ایران نے منصوبہ بندی کی تھی کو ناکام بنا دیا گیا کیونکہ ہم نے 99 فیصد خطرات کو روک دیا اور یہ ایک اہم تزویراتی کامیابی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے اسرائیل کے خلاف حملہ کیا اور بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کروز میزائلوں سمیت مختلف اقسام کے 300 سے زیادہ حملوں کا آغاز کیا‘‘۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے “صیہونی حکومت کے دمشق میں رہ نماؤں پر حملے کے جرم کے جواب میں فضائیہ نے صیہونی حکومت کے علاقے میں مخصوص اہداف کے خلاف درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے آپریشن کیا”۔

۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ رات 300سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جبکہ اسرائیل نے درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین