Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںکرناٹک حجاب تنازع:تمکور میں 10 مسلم طالبات کے خلاف ایف آئی آر...

کرناٹک حجاب تنازع:تمکور میں 10 مسلم طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج

بنگلور:(ایجنسی)

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والا تنازع شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ کئی دنوں تک بند رہنے کے بعد 16 فروری کو پھر سے اسکول کھولے گئے اور اسی دن سے طالبات کی جانب سے ہر روز احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا تمکور میں برقع اور حجاب پہن کر آنے والی ان طالبات کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے جنہوں نے کالج میں داخلہ نہ دئے جانے کے بعد احجاج کیا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ ک مطابق 17 فروری کو حجاب اور برقع پہن کر کچھ طلابت نے تمکور کے گرلز ایمپریس گورنمنٹ پی یو کالج کے باہر اینٹری نہ دئے جانے پر حجاب ضابطہ کے خلاف احجاج کیا تھا۔ طالبات نے سڑکوں پر اترتے ہوئے ’ہمیں انصاف چاہئے‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے بھی بلند کئے تھے۔

کرناٹک پولیس نے 10 طالبات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی درج کی ہے۔ طالبات پر سی آر پی ایف کی دفعہ 144 کے تحت جاری حکم امتناع کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ آئی پی سی کی دفعات 149، 149، 145 اور 188 عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حجاب پر ریاستی حکومت کی پابندی کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ کی سماعت مکمل ہونے تک تعلیمی اداروں میں مذہبی شناخت کا لباس نہیں پہنا جا سکتا۔ پولیس نے یہ اقدام مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی جانب سے جمعہ کے روز کرناٹک حکومت سے ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی جو عدالت کے عبوری حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں، خواہ وہ زعفرانی لباس پہنیں یا پھر حجاب

متعلقہ خبریں

تازہ ترین