Saturday, July 27, 2024
homeہندوستان15ویں صدی میں تعمیر تاریخی مدرسے میں ہندؤں کے ایک ہجوم نے...

15ویں صدی میں تعمیر تاریخی مدرسے میں ہندؤں کے ایک ہجوم نے پوجا اور مذہبی نعرے لگائے

15ویں صدی میں تعمیر تاریخی مدرسے میں ہندؤں کے ایک ہجوم نے پوجا اور مذہبی نعرے لگائے

بنگلور (انصاف نیوز آن لائن)

کرناٹک کے بیدر ضلع میں بہمنی سلطنت 1460میں تعمیر مدرسے میں ہندؤں کے ایک گروپ نے دسہرے کے موقع پر داخل ہپوکر مذہبی نعرے اور پوجا کی۔پولس نے اس معاملے میں 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔تاہم اب تک کسی کی بھی گرفتاری کی خبر نہیں آئی ہے۔

جمعرات کو نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب مقامی دسہرہ جلوس کے لوگوں کے ایک گروپ نے محمود گاون مدرسہ میں گھس کر پوجا کی۔
اس واقعے کی ویڈیوز میں مدرسہ کی عمارت کی سیڑھیوں پر ایک ہجوم کھڑا ہے، اور وندے ماترم کا نعرہ لگا رہا ہے اور ہندو دیوتاؤں اور مذہب کی تعریف کے لیے نعرے لگا رہا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بیدر کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی ہے۔مدرسہ میں پوجا کرنے والے ہجوم کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعدمسلم کمیونٹی کے ارکان نے مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مدرسہ کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ تاہم پولس نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مہیش میگھنوار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان نو افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر تاریخی ورثے کے ڈھانچے میں داخل ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے لکھنے تک ان میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم سینئر پولیس حکام نے مظاہرین کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔کچھ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن پولیس نے ان گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مدرسہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے زیر انتظام ایک تاریخی عمارت ہے۔ 1460 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا، قدیم ڈھانچہ بہمنی سلطنت کے تحت ہند-اسلامی فن تعمیر کے ساتھ علاقائی انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ ورثے کے ڈھانچے کو قومی اہمیت کی یادگاروں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد، پولیس کو مدرسہ کے باہر بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

http://

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پر واقعہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور بیدر پولیس اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس بومئی سے سوال کیا کہ اس طرح کے حملے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔
اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا، ”بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) صرف مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین