Saturday, July 27, 2024
homeہندوستانالٹ نیوز کےشریک بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہانوبل انعام کےلئے نامزد...

الٹ نیوز کےشریک بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہانوبل انعام کےلئے نامزد افراد میں شامل

نئی دہلی(انصاف نیوز آن لائن)
پروپیگنڈوں کا پردہ چاک کرنے اور دنیا کے سامنے حقائق پیش کرنے والے محمد زبیر اور پرتیک سنہا 2022 کا نوبل امن انعام جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔
ٹائم کے مطابق فیکٹ چیک سائٹ AltNews کے شریک بانی پرتیک سنہا اور مسٹر زبیر ان نامزدگیوں کی بنیاد پر انعام جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں جو ناروے کے قانون سازوں، بک میکرز کی پیشین گوئیوں، اور پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انتخاب کے ذریعے عام کی گئی تھیں۔
دہلی پولیس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی بنیاد پر مسٹر زبیر کو اس سال جون میں 2018 کی ایک ٹویٹ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔پولس کے دعوی کے مطابق 2018میں کی گئی ٹوئیٹ ’’انتہائی اشتعال انگیز اور نفرت کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے کافی تھا‘‘۔ دہلی پولیس نے اس پر مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے جان بوجھ کر کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

حقائق کی جانچ کرنے والے محمد زبیر کی گرفتاری نےپوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی۔دہلی پولس کی جگ ہنسائی ہوئی اور اترپردیش کی پولس نے بے شرمی اور نالائقی کی تمام حدیں پار کرکے ہندوستان کے قوانین کا مذاق بنادیا۔ امریکی غیر منافع بخش کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کو ایک بیان جاری کرنے پر مجبور ہوگیا کہ ہندوستان میں پریس کی آزادی خطرے میں ہے۔فرقہ وارانہ بنیاد پر حکومت پریس کو کنٹرول کررہی ہے۔
ایک مہینے تک جیل میں رہنے کے بعد محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے وہ اس وقت جیل سے باہر ہیں ۔

2022 کے امن کے نوبل انعام کی دوڑ میں تقریباً 343 امیدوار ہیں – 251 افراد ہیں اور 92 تنظیمیں ہیں۔

اگرچہ نوبل کمیٹی نامزد افراد کے ناموں کا اعلان نہیں کرتی، نہ ہی میڈیا کو اور نہ ہی امیدواروں کو، لیکن رائٹرز کے ایک سروے میں بیلاروسی اپوزیشن کی سیاست دان سویاٹلانا تسخانوسکایا، براڈکاسٹر ڈیوڈ ایٹنبرو، موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پوپ فرانسس، تووالو کے وزیر خارجہ سائمن کوفے اور دیگر شامل ہیں۔ اور میانمار کی قومی اتحاد کی حکومت ناروے کے قانون سازوں کے نامزد کردہ افراد میں شامل ہے۔
امن انعام کے لیے نامزدگیوں سے متعلق نوبل کمیٹی کے قواعدکےمطابق سال کے آغاز تک نہ تو نامزد کنندگان کے نام اور نہ ہی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیے جانے والوں کے نام ظاہر کیے جا سکتے ہیں
مسٹر سنہا اور مسٹر زبیر کے علاوہ، یوکرین کے صدر ولڈومیر زیلنسکی، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور روس میںولادیمیر پوتن کے ناقد الیکسی ناوالنی بھی امن انعام کے دعویدار ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین