Monday, October 7, 2024
homeہندوستانسدرشن نیوز کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں...

سدرشن نیوز کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں گرفتار

گروگرام،13اگست :۔

سپریم کورٹ کی ہیٹ اسپیچ اور ہیٹ کرائم کے خلاف لگاتار وارننگ اور سخت تیوروں کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ ہریانہ کے نوح اور گروگرام میں تشدد کے بعد امن بحال کرنے کی کوششوں کے درمیان رائٹ ونگ کے سدرشن نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمار کو گروگرام کی پولس کمشنر کلا رام چندرن کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک گمراہ کن پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سائبر کرائم اسٹیشن کی ٹیم نے اسے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سدرشن مسلمانوں کے خالف نفرتی مہم چلانے کے لئے بدنام ہے ۔اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے بھی پھٹکار لگائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود سدرشن نیوز لگاتار مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے مین مصروف ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش کمار کے خلاف 9 اگست کو آئی پی سی کی دفعہ 153بی، 401، 469 اور 505 (1) (سی) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66-سی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایک بیان میں گروگرام پولیس نے کہا ’’@mukeshkrd ہینڈل کے ذریعہ 8 اگست کو ٹوئٹر پر بے بنیاد، غلط اور گمراہ کن حقائق پر مبنی ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے گروگرام پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ’’آج بتاریخ 11 اگست 2023 کو گمراہ کن فرضی حقائق کو ٹوئٹ کرنے والے مکیش نامی شخص کو گرفتار کرلیا

واضح ہو مکیش کمار نے ٹوئٹ کیا تھا کہ گروگرام پولیس کمشنر کو مبینہ طور پر الجزیرہ نیوز چینل سے کال موصول ہوئی ہے اور ان پر ہندوؤں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کال موصول ہونے کے بعد وہ اس قدر دباؤ میں آ گئیں کہ انہوں نے ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ ریزیڈینٹ ایڈیٹر کی گرفتاری کے سلسلے میں بھی سدرشن چینل نے اپنے ناظرین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور گرفتاری نہ بتا کر اسے اغوا بتایا اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی معاملہ پولیس کے بیان کے بعد واضح ہوا۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین