Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںآزادی اظہار پر کسی اضافی پابندی کی ضرورت نہیں ہے: سپریم کورٹ

آزادی اظہار پر کسی اضافی پابندی کی ضرورت نہیں ہے: سپریم کورٹ

نئی دہلی

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی یا مرکزی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز وزراء، ارکان پارلیمنٹ یا ارکان اسمبلی اور افراد کی آزادی اظہار پر کسی اضافی پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے اس معاملہ پر فیصلہ سنایا کہ آیا ریاستی یا مرکزی حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی آزادی اظہار پر کوئی پابندی عائد کی سکتی ہے؟
اس عرضی پر 15 نومبر 2022 کو سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ بنچ نے 28 ستمبر کو کہا تھا کہ عوامی لیڈروں بشمول سرکاری وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی یا سیاسی پارٹیوں کے صدور کو عوام میں غیر دانشمندانہ، ہتک آمیز اور تکلیف دہ بیانات دینے سے روکنے کے لیے عام رہنما خطوط تیار کرنا ‘مشکل’ ثابت ہو سکتا ہے

متعلقہ خبریں

تازہ ترین