Sunday, September 8, 2024
homeبنگالحضرات ائمہ پر 500روپے کی عنایات کے بعد ممتا بنرجی پوجا کمیٹیوں...

حضرات ائمہ پر 500روپے کی عنایات کے بعد ممتا بنرجی پوجا کمیٹیوں کے گرانٹ میں دس ہزار روپے کا اضافہ کیا

70ہزار روپے کے گرانٹ کے علاوہ پوجا کمیٹیوں کو حکومتی اشتہارات بھی فراہم کی جائیں گی۔

کلکتہ 22اگست :انصاف نیوز آن لائن

نیتاجی انڈور اسٹڈیم میںایک دن قبل ائمہ و موذنین پر 500روپے کی عنایات کے بعد آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے 42ہزار پوجا کمیٹیوں کے گرانٹ میں 10,000 روپے کا اضافہ کردیا۔اس کے ساتھ ہی ان پوجا کمیٹیوں کو سرکاری اشتہارات دئیے جائیں ۔اب سرکاری خزانے سے پوجا کمیٹیوں کو 70ہزار روپے نقد ملیں گے۔اس کے علاوہ سرکاری اشتہارات ، بجلی میں کٹوتی اور دیگر سہولیات ملیں گی۔

ایک دن قبل ہی ممتا بنرجی نے ائمہ و موذنین کانفرنس میں ریاست کی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی رقم نہیں مل رہی ہے۔ریاستی حکومت اپنے طور پر ہی فلاحی اسکیمیں چلارہی ہیں ۔گرچہ وقف بورڈ کی جانب سے انہیں تنخواہیں دی جارہی ہیں مگر یہ رقم وقف بورڈ کوریاستی حکومت فراہم کرتی ہے اس لئے وہ ریاست کی مالی حالت کو پیش نظر رکھ کر ائمہ و موذنین اور مندروں کے پوجاریوںکی تنخواہ میں 500روپے کا اضافہ کررہی ہیں ۔

میٹنگ کے آخر میں ممتا نے ذکر کیا کہ بنگال میں درگا پوجا بھی بہت سے لوگوں کو آمدنی فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوجا کی وجہ سے 60 ہزار کروڑ روپے کا بازار بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ریاست کے مختلف لوک فنون سے وابستہ لوگوں کو پوجا میں جگہ دی جانی چاہیے۔ ممتا نے کہا کہ اب ریاست میں 40,ہزار بارواری پوجا ہوتی ہیں۔ کلکتہ میں 3000 کو چھوڑ کر باقی ضلع میں ہے۔ ممتا نے آوسن پوجا کی بھی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ اور پولیس کو پوجا کے دوران سرگرم ہونے کی ہدایت دی۔
کئی سالوں سے ممتا بنرجی نے درگا پوجا کے دوران حکومت کی طرف سے پوجا کمیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس رقم میں پچھلے کچھ سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوجا کمیٹیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سب سے پہلے، ریاستی حکومت نے فی کمیٹی 10ہزار روپے بطور گرانٹ دیا ۔ گزشتہ سال رقم کی مد میں فی کمیٹی 60 ہزار کا اضافہ ہوا۔ 2022 میں کل 42 ہزار 28 پوجا کمیٹیوں کو 60 ہزار روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔اس سال تمام پوجا کمیٹیوں کو 70ہزار روپے کا گرانٹ دیا جائے گا۔

گزشتہ سال کلکتہ ہائی کورٹ میں پوجا کمیٹیوں کو گرانٹ دئیے جانے کے خلاف عرضی دائر کی گئی تھی ۔اس عرضی پراس وقت کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو اور جسٹس راجرشی بھردواج کی ڈویژن بنچ میں سماعت ہوئی تھی۔ اگرچہ گرانٹ پر روک نہیں لگائی گئی لیکن عدالت نے کچھ شرائط عائد کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ گرانٹ کس کو ملے گی اور رقم کا حساب کیسے لیا جائے گا۔ یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ اس بار بھی معاملہ عدالت میں جا سکتا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا، پوجا کمیٹیوں کو نہیں خریدی جا رہی ہیں۔ کلبوں کو ان کے فلاحی کاموں کے لیے فنڈز دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین