Saturday, July 27, 2024
homeاہم خبریںبی جے پی کاسنکلپ پتر: جارحانہ ہندتو کے ساتھ آگے بڑ ھنے...

بی جے پی کاسنکلپ پتر: جارحانہ ہندتو کے ساتھ آگے بڑ ھنے کا عزم

73 سالہ نریندر مودی 10 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر انتخابات میں میں جیت کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں جہاں وہ شاندار معاشی ترقی، انفرااسٹرکچر اور ویلفیئر کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ جارحانہ ہندو قوم پرست پالیسی کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

نئی دہلی ،14اپریل :۔

دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیاگیا۔منشور میں 2036 میں ہندوستان کی اولمپکس بولی، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ، قومی تعلیمی پالیسی اور یکساں سول کوڈ سمیت دیگر وعدوں کو نمایاں کیا گیا۔

‘سنکلپ پترا’ جاری کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے کہا: “4 جون کے نتائج کے فوراً بعد کام شروع ہو جائے گا۔ حکومت نے 100 روزہ ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔ ملک کے عوام کی امنگ مودی کا مشن ہے۔ ہم نے چندریان کی کامیابی دیکھی۔ اب ہم گگنیان کے فخر کا تجربہ کریں گے۔ ہم نے ابھی ہندوستان کو جی 20 میں دنیا کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب ہم اولمپکس کی میزبانی کے لیے تمام تر کوششیں کریں گے۔

“ہم ایک قوم، ایک الیکشن کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ بی جے پی بھی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو ملک کے مفاد میں اتنا ہی ضروری سمجھتی ہے۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی مفت راشن اسکیم کو 5 سال تک بڑھایا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا انتخابی منشور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم “پچھلے 10 سالوں میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں کر سکے”۔وہیں کانگریس نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو جملہ پتر قرار دیا ہے۔

کھڑگے نے مزید کہا کہ“پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایم ایس پی میں اضافہ کریں گے اور قانونی ضمانت دیں گے… انہوں نے اپنے دور میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ ان کے منشور پر اعتبار کرنا درست نہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس لوگوں کو پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے،‘‘

اپنی پارٹی کی جانب سے منشور کے اجرا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا محور توقیر و معیارِ زندگی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے ذریعے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منشور کا دائرہ کار انفرااسٹرکچر، ایوی ایشن، ریلویز، الیکٹرک گاڑیوں، گرین انرجی، سیمی کنڈکٹرز، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں ملازمتوں کے گرد گھومتا ہے۔

نریندر مودی فلاحی کاموں میں بھی توسیع چاہتے ہیں تاکہ 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہیلتھ انشورنس سے احاطہ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ان کے دیگر اقدامات میں قرضوں کے حصول کے خواہشمند افراد کو آسان قرضوں، مفت گھر و اناج وغیرہ کی فراہمی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین