Sunday, September 8, 2024
homeاہم خبریںاسٹوڈننس اینڈ یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ریاضی اور سائنس کا مقابلہ

اسٹوڈننس اینڈ یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ریاضی اور سائنس کا مقابلہ

کلکتہ (انصاف نیوز آن لائن )
اردو میڈیم کے دسویں جماعت کے امتحان کے شرکا کی صلاحیت اور بورڈ امتحان سے قبل امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسٹوڈننس اینڈ یوتھ سائٹی گزشتہ 30سالوں سے ریاضی اور سائنس کا مقابلہ کراتی ہے اور بہتر نمبر لانے والے طلبا کو انعام سے نوازنے کے ساتھ کم نمبر والے طلبا کی رہنمائی کی جاتی ہے اور انہیں بورڈ امتحانات کی تیاریوں میں مدد کرتی ہے۔

24اور25دسمبر کو اسٹوڈننس اینڈ یوتھ سوسائٹی نے البیرونی ریاضی اور سائنس کا مقابلہ کا انعقاد کیا ۔جس میں 100سے زائد طلبا نے شرکت کی۔پہلے دن ریاضی کا امتحان لیا گیا اور دوسرے دن سائنس کا امتحان لیا گیا ۔ان طلبا میں بڑی تعداد طالبات کی تھی۔سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حسین رضوی نے کہا کہ ہماری سوسائٹی اردو میڈیم طلبا کی صلاحیت کو نکھارنےکیلئے کام کرتی ہے۔کامیاب طلبا کو انعامات سے 14جنوری کو ملی الاامین کالج کے آڈیٹوریم ایک تقریب میں نوازا جائے گا۔اس موقع پر مختلف سبجیکٹ کے ماہرین شرکت کریں گے۔


سوسائٹی جہاں امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اس طرح کے مقابلے انعقاد کرتی ہے وہیں نتائج آنے کے بعد بڑے پیمانے پر کائونسلنگ کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس میں مختلف سبجیکٹ کے ماہرین ، اساتذہ شرکت کرتے ہیں اور رہنمائی کرتے ہیں طلبا کو کس سبجیکٹ میں آگے بڑھنا چاہیے اور ان کیلئے کون سا شعبہ بہتر ہوگا۔کونسلنگ کے پروگرام میں گزشتہ سال سیکڑوں طلبا نے شرکت کی تھی ۔2023میں کونسلنگ کا پہلا پروگرام اسلامیہ ہائی اسکول میں منعقدکیا تھا اور دوسرا پروگرام اسٹوڈننس اینڈ یوتھ سوسائٹی نے الہدیٰ ایجوکیشن کے تعاون سے ابوالحسن ہائی اسکول کولوٹولہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں درجنوں طلبا نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

تازہ ترین